تاجروں کو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے، میاں اسلم

تاجروں کو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے، میاں اسلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اورصدر عرفان اقبال شیخ' نائب صدرمیاں زاہد جاوید'اکبری منڈی ودیگر مارکیٹوں کے عہدیدران سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی محکمہ اکبری منڈی کے تاجران کوناجائز تنگ نہیں کرے گا لیکن ناجائز منافع خوری اور مقررہ حد سے زیادہ ذخیرہ اندوزی پر بازپرس ہوگی.
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اکبری منڈی پہنچے تو صدر لاہورعرفان اقبال شیخ نے اکبری منڈی تاجران کی شکایات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا, عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اکبری منڈی کے تاجران کے ہول سیل سٹاک کو ذخیرہ اندوزی قرار دیکر ناجائز ہراساں کیا جارہا ہے ۔
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تاجران کی شکایات سننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ناجائز ہراساں یا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سٹاک رکھنے کے حوالے سے ایس اوپیز کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔ صوبائی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا آیا تو ناجائز منافع خوروں نے آٹا'چینی'سیمنٹ مہنگاکرکے اپنی جیبیں بھریں.
صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ بزنس کمیونٹی انہیں اپنا ہی ساتھی سمجھے لیکن ناجائز منافع خوروں سے معاشی طور کمزور ترین آدمی کو بچانا حکومت کا فرض ہے.

خیال رہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس دالیں 50 سے 60 روپے تک مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔اکبری منڈی میں دال چنا 16،دال مسور 22،دال مونگ 52 روپے مہنگی بیچی جارہی ہیں۔اوپن مارکیٹ میں دالیں 60 روپے تک مہنگی بیچی جارہی ہیں دال چنا 32،دال مسور 56،دال ماش 32،دال مونگ 58 ،بیسن 22 روپے فی کلوگرام بیچاجارہا ہے۔

دوسری جانب ‍‍شہر میں گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، لیموں کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔