ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرا اور ہانیہ کو لاک ڈاﺅن میں دوستوں کی یاد ستانے لگی

اقرا اور ہانیہ کو لاک ڈاﺅن میں دوستوں کی یاد ستانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) اداکارہ اقرا عزیز حسین اور ادکارہ ہانیہ عامر کو لاک ڈاؤن میں اپنے دوستوں کی یاد ستانے لگی جس کا ذکر انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

 گزشتہ روز اداکارہ اقرا عزیز حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اقرا عزیز اکیلی بیٹھیں جینگا یعنی بلاکس والا گیم کھیل رہی ہیں۔ اقرا عزیز حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ گیم جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے کے لیے جب دیکھتی ہیں کہ ان کے اردگرد ان کے دوست موجود نہیں ہیں تو وہ اداس ہوجاتی ہیں۔

اقرا عزیز حسین نے لکھا کہ میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کر رہی ہوں، اداکار نے اپنے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گھر پر رہو اور خوش رہو۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ اِس طرح کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اکیلی کمرے میں بیٹھی لڈو کھیل رہی ہیں اور جیتنے کے بعد جب وہ اپنے آس پاس دیکھتی ہیں تو ان کا کوئی دوست موجود نہیں ہوتا جس کے بعد وہ افسردہ ہوجاتی ہیں۔

 اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کرتی ہوں، میں بور ہورہی ہوں مجھے کوئی بچالو۔

Shazia Bashir

Content Writer