میٹروپولیٹن کارپوریشن،کوٹ کمبوہ میں دکانوں کی نیلامی برائے کرایہ داری

میٹروپولیٹن کارپوریشن،کوٹ کمبوہ میں دکانوں کی نیلامی برائے کرایہ داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کوٹ کمبوہ میں ملکیتی سات دکانوں کی نیلامی برائے کرایہ داری کردی گئی، گیارہ ہزار ماہوار کرائے پر دکانوں کی نیلامی کی گئی۔اے ایم او ٹیکسیشن فاطمہ اسلم اوراسٹیٹ آفیسرآصف نصیرکی نگرانی دکانیں نیلام کی گئی دکانیں پانچ سال تک کرایہ پر دی گئی جبکہ سالانہ دس فیصد اضافہ کرنا ہو گا۔

ٹاؤن ہال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کوٹ کمبوہ کی دکانوں کو ماہانہ کرائےپر نیلام عام کردیا گیا۔ایک سو بیس اسکئیر فٹ رقبہ پر مشتمل سات دکانوں کو نیلام عام برائے کرائے داری کر دیا گیا۔ نیلام عام برائے کرائے داری میں 24 افراد نے حصہ لیا۔

اے ایم او ٹیکسیشن فاطمہ اسلم اوراسٹیٹ آفیسرآصف نصیرکی نگرانی دکانیں نیلام کی گئی ۔دکانیں پانچ سال تک کرایہ پر دی گئی ،جبکہ سالانہ دس فیصد اضافہ کرنا ہو گا۔دکان کی نیلامی حاصل کرنے والا کوئی ردوبدل نہیں کرسکے گا۔دکان حاصل کرنے والا ایک سال کاکرایہ ایڈوانس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔