سٹی 42:شاہدرہ کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے مقامی تاجر سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا ۔
مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کےمطابق تاجر سجاول علی کو زوہیب بٹ نامی ملزم کی جانب سے بھتہ کے لیے کال آئی۔ملزم زوہیب بٹ نے تاجر سجاول علی سے فون پر 50لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ۔ پیسے نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیرے پر فائرنگ بھی کی ۔
پولیس نے ملزم زوہیب بٹ کے خلاف بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔