ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد :4 افسران کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن  جاری

اسلام آباد :4 افسران کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن  جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، این ایچ اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کی حراء رضوان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق لیکچرار (فارسٹری) زرعی یونیورسٹی، ڈی آئی خان، محمد آصف خان کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد عابد اکرم چیمہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسرچ) پنجاب اسمبلی کے سپرد کی گئی ہیں، اس کے علاوہ  لیکچرار (انگریزی) فیڈرل کالج آف ایجوکیشن مسٹریس اجالا کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن پر محکمۂ کالج ایجوکیشن، سندھ کے سپرد کی گئی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔