مریم مظہر: لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا، جہاں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 215، ماڈل ٹاؤن میں 210، اے آر سی کے اطراف 201، پیراگون میں 194، برکی روڈ پر 183، ڈی ایچ اے میں 177، بیدیاں روڈ کے اطراف 176 جبکہ عسکری 10 کے اطراف 156 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہر میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو دن بھر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔