ویب ڈیسک : میٹا نے اپنے 3 نئے اسمارٹ گلاسز اور ایک ورچوئل رئیلٹی گلاسز کو متعارف کرایا ہے۔
میٹا وی آر گلاسز نامی ورچوئل رئیلٹی گلاسز میں 2 حصوں پر مشتمل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔
یہ سسٹم گلاسز کے ڈسپلے اور سنسرز میں موجود ہے اور یہ اس کے کوئیسٹ وی آر ہیڈسیٹس کے مقابلے میں بہت پتلا ہے۔
اس کا وزن 100 گرام ہے اور پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے 5k مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین نظر آتی ہے۔
صارفین ایک کیمرا سسٹم اور اگیومینٹڈ رئیلٹی فیچرز کے ذریعے اپنے اردگرد کی حقیقی دنیا کو بھی دیکھ سکیں گے۔
اس کے فریم میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ میٹا اے آئی ایجنٹ کو آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والی بیٹری مسلسل استعمال کرنے پر 3 گھنٹوں تک کام کرسکے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ رئیلٹی گلاسز آئی میکس سرٹیفائیڈ ہیں اور 3 ڈی موویز کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ گیمز بھی کھیلی جاسکتی ہیں۔
یہ وی آر گلاسز 2027 کے موسم بہار میں سب سے پہلے امریکا میں 1300 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ میٹا کی جانب سے کمپنی کے پہلے ایسے اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے گئے جن میں کیمرا نہیں بلکہ آڈیو اونلی ورژن ہے۔
آڈیو اونلی گلاسز کا وزن 43 گرام ہے اور کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر اس کی بیٹری 12 گھنٹوں تک چل سکے گی۔
ان گلاسز میں موسیقی اور کالز سننے کے لیے اسپیکرز موجود ہیں جبکہ کمپنی کے اے آئی اسسٹنٹ سے بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔
اس کی قیمت 349 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ 13 اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کے نئے رے بین میٹا جنریشن 3 گلاسز میں کیمرا موجود ہے جبکہ بیٹری لائف کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
اس کی قیمت 249 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے گلوکارہ اور اداکارہ لیزا کے ساتھ مل کر بھی ایک نئے اسمارٹ گلاسز کو پیش کیا ہے۔