ویب ڈیسک : آئی فون 18 پرو سیریز گزشتہ دنوں ہی پیش کی گئی ہے اور فولڈ ایبل فون بھی اکتوبر سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔
مگر اگلے سال کے نئے آئی فونز کے بارے میں لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ آئندہ سال آئی فونز کو 20 سال مکمل ہو رہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے 19 کی بجائے براہ راست آئی فون 20 سیریز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 20 پرو اور 20 پرو میکس دیکھنے میں کیسے ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 20 پرو میں 6.41 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ آئی فون 18 پرو سے کچھ بڑا ہوگا۔
آئی فون پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔
مگر سب سے خاص بات یہ ہے کہ آئندہ سال کے آئی فونز ڈیزائن کے حوالے سے مختلف ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے بارڈر لیس کواڈ کروڈ (quad-curved) اسکرین کو آئی فون 20 پرو سیریز کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
ابھی آئی فونز میں فلیٹ پینلز کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ڈائنامک آئی لینڈ کی جگہ سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول اسٹائل ڈیزائن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مگر ابھی آئی فون 20 پرو سیریز کو متعارف کرانے میں ایک سال کا عرصہ باقی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ لیک میں موجود تفصیلات فائنل ماڈل کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔