ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت سمیت مٹن اور بیف بھی مہنگا فروخت

مرغی کے گوشت سمیت مٹن اور بیف بھی مہنگا فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: شہر کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔ 

سرکاری ریٹ 446 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 10 سے 15 روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 455 سے 460 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ کے مقابلے میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

بیف کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 259 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 265 سے 270 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔