ویب ڈیسک :امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس کے الزام میں عدالت نے3سال قید کی سزا سنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر 66 سالہ گلین کاساڈا کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کیلئے فرضی نام استعمال کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گلین کاساڈا کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔
محکمہ انصاف نے کہا کہ گلین کاساڈا کے سابق چیف آف اسٹاف 38 سالہ کیڈ کوتھرین کو گزشتہ ہفتے انہی الزامات میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
گلین کاساڈا کو 30,000 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ کیڈ کوتھرین کو 5,000 ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
حکام کے مطابق، دونوں افراد نے مالی فوائد کے لیے ٹیکس دہندگان کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی اسناد کا غلط استعمال کیا۔