ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی باضابطہ تصدیق

 سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی باضابطہ تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے سمیع رشید سے طلاق کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ ایک مداح کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال پر سحر حیات نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

سحر حیات کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ذاتی معاملات میں فیصلے ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ ملک کے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ سحر کا کہنا تھا کہ سب کو ملکی قوانین کا علم ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ اس موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے جو اس وقت سحر کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس جوڑی کی طلاق کی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں جن کی سمیع رشید نے تردید کی تھی، تاہم اب سحر حیات نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔