ہربنس پورہ میں گلی میں شور مچانے سے منع کرنے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کر دیا ۔۔ ڈولفن اہلکاروں نےدو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق واقعہ نواب پورہ میں پیش آیا، جہاں گلی میں شور شرابا کرنے سے منع کرنے پر ملزم عمیر اور شاہد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کی زد میں آ کر حمزہ، عدنان اور اسد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ فائرنگ کرنے والے ملزموں کو ڈولفن ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جن سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔