ایک لاکھ نوکریاں، بی اے تک تعلیم مفت، پرویز الٰہی کے بڑے اعلانات

Chaudhry Pervaiz Elahi is a Pakistani politician who is the 19th and current Chief Minister of Punjab
کیپشن: Chaudhry Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چودھری پرویز الہٰی نے کہا پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی، بی اے تک تعلیم اور کتابیں بھی مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں،ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے عوام کی سہولت اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے مزید بڑے فیصلے کئے، پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی، بی اے تک تعلیم اور کتابیں بھی مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں، جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ سیالکوٹ میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہناتھا کہ سیالکوٹ میں مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں،بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا،ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا اوروہ تمام متاثرین کو دیں گے،فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کام کیا،ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

پرویز الہٰی کا مزید کہناتھا کہ چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے، ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا،نواز شریف آتے ہی پکڑا جائے گا،ان پر مقدمات عمران خان نے نہیں بنائے،عمران خان نیک نیت آدمی ہیں۔ 

ٹریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کردیا ،پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے،ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر رہا ہوں، سٹی بس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں،کسانوں کیلئے بہت بڑا پیکیج لے کر آ رہے ہیں،کسانوں کو سولر پلانٹ دیں گے،سیالکوٹ پسرور کی دو رویہ تعمیر  کے لئے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں،سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer