پنجاب میں پھر سیاسی ہلچل،گورنر اور حکومت آمنے سامنے

پنجاب میں پھر سیاسی ہلچل،گورنر اور حکومت آمنے سامنے
کیپشن: Pervaiz Elahi,Muhammad Baligh Ur Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنربلیغ الرحمان اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے۔ گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ چار مسودہ قانون پر اعتراضات لگا دئیے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب حکومت کے تین مسودوں پر دستخط کردئیے جبکہ چار مسودہ قانون قانون پر اعتراضات لگا کر واپس پنجاب ن اسمبلی کو بھجوا دئیے۔

 خیال رہے کچھ روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بہت کچھ چل رہا ہے، ہلکی سی تحریک پنجاب حکومت کو ہلا سکتی ہے، کسی بھی وقت عدم اعتماد یا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، افسروں کو میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اس نے ملکی بہتری کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے جس سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔

  بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو سیاست سے پاک ہو کر صرف ملکی مفاد کےلئے میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنے پر فوکس کرنا چاہئے۔