ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ‘‘بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ’’

 ‘‘بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات، میاں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پاکستان کے خلاف ہوگئی۔         

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی حالات اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں پارٹی ورکنگ اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ جنگ کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیئے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، جنگیں ہمیشہ تباہی لے کر آتی ہیں اور بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کی بجائے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ دے، ہمیں سفارتی محاذ کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ کی ثالثی پاکستان کے خلاف ہوگئی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے اور حکومت پاکستان مجھے کشمیر کامقدمہ لڑنے کی اجازت دے تو زیادہ بہتر ہوگا۔