ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے  بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک کر دیئے

سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے  بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے  بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک کر دیئے۔ 
 خیبر پختونخوا کے  جنوبی وزیرستان سے ملحق ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ خوارج  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  8 بھارتی خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس آپریشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری  فورسز  نے ٹانک میں بھارتی خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر  برق رفتار کارروائی کی گئی اور بھارتی سپانسرڈ فتنہ خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔  شدید  فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی خوارج ہلاک ہوگئے۔

واصلِ جہنم کئے گئے  خوارج کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔   دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کے  خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھیں گے، ملک سے غیرملکی سر پرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے فتنے کو  جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

محسن نقوی کا آپریشن کی کامیابی پر فورسز کے جوانوں کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  ٹانک میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔خیبرپختونخوا میں فتنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔