سٹی42: ڈاکٹر بننے کا خواب مزید مہنگا ہوگیا کیونکہ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی نے فیس میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ 2026-27 سے پرائیویٹ کالجز کو خود فیس بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کالجز کنزیومر پرائس انڈیکس اور افراطِ زر کی شرح کے مطابق فیسوں میں اضافہ کر سکیں گے۔
پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے سے آنے والے سالوں میں طبی تعلیم مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔