ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی کیس،مجرم کی  اپیل پر سماعت ، فریقین کے وکلاء  4 نومبر کو طلب

زیادتی کیس،مجرم کی  اپیل پر سماعت ، فریقین کے وکلاء  4 نومبر کو طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بدفعلی کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم اصغر عرف نومی کی دائر اپیل پر سماعت ، ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو 4 نومبر کو تفصیلی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مجرم اصغر عرف نومی کی اپیل پر سماعت کی۔ پولیس نے مجرم اصغر عرف نومی کو عدالت میں پیش کیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مائدہ ثویبہ پیش ہوئیں ۔ وکیلِ مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں۔  اے ایس آئی محمد افضل گھمن نے بغیر کسی قانونی اختیار کے تفتیش کی، حالانکہ اس مقدمے کی انویسٹی گیشن دراصل اے ایس آئی امجد ناصر کو تفویض کی گئی تھی۔وکیل نے مزید کہا کہ محمد افضل گھمن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تفتیش کی، جس پر اُس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر دونوں اپیلوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا تاکہ معاملے کی مکمل وضاحت ہو سکے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer