ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب شہری نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔
یو اے ای لاٹری نے فاتح کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک مختصر آڈیو کال جاری کی گئی ہے۔
آڈیو کال میں یو اے ای لاٹری کا نمائندہ فاتح کو اطلاع دیتا ہے کہ’ آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں‘ جس پر حیرت زدہ فاتح صرف یہی کہہ سکا، ’ اوہ مائی گاڈ!‘ ( او میرے خدایا ! )۔
What does it sound like to win AED 100,000,000? ????
— The UAE Lottery (@theuaelottery) October 23, 2025
Stay tuned — the reveal is coming soon.#TheUAELottery #LuckyDay #DareToImagine pic.twitter.com/jQUCVKFvDe
خوش قسمت شخص نے ساتوں نمبر درست چن کر لاٹری جیتی جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ ’ یو اے ای لاٹری سسٹم ‘ اماراتی حکومت سے مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہے جو 2023 میں قائم کی گئی اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتا ہے۔
’ لکی ڈے ڈرا‘ ہر 2 ہفتے میں منعقد ہوتا ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی ہی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔