ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت کیسے ہوئی؟ نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان آگیا

arshad sharif death news update
کیپشن: arshad sharif death
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سنیئر صحافی ارشد شریف کو بے دردی سے کینیا میں قتل کردیا گیا، سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی موت کیسے ہوئی اس حوالے سے نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان آگیا۔

تفصیلات کےمطابق  سنیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے اب نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان بھی سامنے آگیا ہے، پولیس اتھارٹی نیروبی کی ایک خاتون افسر نے بتایا کہ آج شام کینیا کی کاجیدو کاوئنٹی میں پاکستانی شہری کی پولیس کے ہاتھوں موت ہوئی۔

بیان میں مزید کہا ہماری ریپڈ ریسپانس ٹیم فوری طور پر  روانہ ہوچکی ہے۔اس پاکستانی شہری کا نام ارشد شریف نے جن کی عمر 50 برس ہے، واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔

دوسری جانب  پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر دکھ ہے، مقتول کے دکھی خاندان سے تعزیت کرتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر کو ارشد شریف کی موت کے بارے میں آج علی الصبح اطلاع ملی، قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کے خاندان سے ملاقات کر کے افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔

ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت  دیگر شخصیات کی جانب سے  سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer