ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا اہم بیان

بھارت سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا اہم بیان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آیا۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی، بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں رمیز راجہ نے پاک بھارت مقابلے کو ایک کلاسک میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ جیتتے ہیں آپ کچھ ہارتے ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ کھیل ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہو سکتا ہے۔ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بلے اور گیند کے ساتھ اس سے زیادہ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکتی تھی، مجھے ٹیم کی جانب سے کی گئی کوششوں پر فخر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer