ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹی20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹی20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، کپتان بنگلہ دیش ویمن ٹیم سلمہ خاتون نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ سیریز مددگار ثابت ہوگی جبکہ کپتان قومی ٹیم بسمہ معروف نے کہا  کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایشین چیمپئن ہے، مقابلہ سخت ہوگا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ویمن ٹیم سلمہ خاتون نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش سیریز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، ورلڈ کپ سے قبل سیریز مددگار ثابت ہوگی جبکہ سیریز جیت کر اپنی رینکنگ بہتر کریں گے۔ کپتان قومی ٹیم بسمہ معروف نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایشین چیمپئن ہے مقابلہ سخت ہوگا، ندا ڈار کی بگ بیش لیگ میں شرکت خوش آئند ہے لیکن پہلی ترجیح ملکی کرکٹ کو دینی چاہیے، مارک کولز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 ابھی خواتین کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کیا جارہا ہے جلد ڈومیسٹک سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ بسمہ معروف نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ویمن ٹیم کی آمد خوش آئند ہے، اپنی کرکٹ میں بہتری لائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer