ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات، سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئر مومن آغا بھی موجود، پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز اور ڈاکٹر طاہر شمسی کی سابق وزیر اعظم کے علاج معالجے پر بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا، سمز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز اورکراچی کے معروف ڈاکٹر طاہرشمسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے محمد نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے ہرممکن سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ اس ضمن میں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج سے بھی مسلسل رابطے میں رہا جائے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Shazia Bashir

Content Writer