ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر مختلف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر

 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر مختلف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کو سماعت کے لیے 5 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پانچ دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، تین رکنی بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد بھی شامل ہوں گے۔،شہری منیر احمد سمیت دیگر درخواست گزاروں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اصولوں کے منافی ہے، جس کے باعث عدالت اس کو کالعدم قرار دے۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

Ansa Awais

Content Writer