ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکول ایجوکیشن میں غیر قانونی تعیناتیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع

اسکول ایجوکیشن میں غیر قانونی تعیناتیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزاد نہڑیو:  کراچی  کےمحکمہ اسکول تعلیم نے شہر کے اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی غیر مقامی پوسٹوں پر تعیناتیوں کا انکشاف ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔

محکمہ کی طرف سے ڈائریکٹر کراچی، مرزا ارشد بیگ نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ جہاں اسٹاف کی بائیومیٹرک حاضری موجود نہیں وہاں ان کی حاضری تسلیم نہیں کی جائے گی۔

خط میں کہا گیا کہ غیر مقامی اسکولز میں تعینات اسٹاف کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام حکام سختی سے پابند بنائے گئے ہیں۔ یہ خط سات اضلاع کے تمام ضلعی افسران، تحصیل ایجوکیشن افسران، چیف ہیڈ ماسٹرز، سینئر اور پرنسپلز سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

محکمہ نے ہدایت کی کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ اسکولوں میں تعیناتیوں میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جا سکے۔