ملک اشرف : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے موثر قانون سازی کیلئے درخواستیں وفاقی سیکرٹری قانون کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےسماعت کی، بنچ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کیساتھ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے۔حافظ شاکر محمود سمیت متعدد شہریوں کی جانب سے ’ایکس‘ پر پابندی کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش شہریوں کی بنیادی آزادیوں، اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کے منافی ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا، پی ٹی اے کے لیگل ایڈوائزر افضل خان، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران اور دیگر سرکاری نمائندگان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ "ایکس کا معاملہ حل ہو چکا ہے"۔ عدالت نے تمام درخواستیں موثر قانون سازی کیلئے وفاقی سیکرٹری قانون کو بھجوا دیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App