ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اور مقبول ترین اداکار دھرمیندر پیر کے روز 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بالی ووڈ میں انہیں ایک ایسے اسٹار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک فلموں میں شاندار کردار ادا کیے اور کروڑوں مداحوں کے دل جیتے۔
اداکار کے انتقال کی خبر اس وقت سامنے آئی جب پیر کی صبح ان کے ممبئی گھر کے باہر اچانک ایمبولینس اور سخت سکیورٹی دیکھنے میں آئی۔ اس صورتحال نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی، اس سے پہلے رواں ماہ 11 نومبر کو بھی بھارتی میڈیا کے جانب سے ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی جو جھوٹی نکلی۔
اب بھی بھارتی میڈیا بھی اپنے مختلف چینلز پر اداکار دھرمیندر کی خبریں چلا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں جس میں اداکار کے انتقال کا ذکر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کسی فیملی ممبر نے ان کے انتقال کی تصدیق نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشا دیول اپنے والد کی صحت سے متعلق خبر ملتے ہی پہنچیں جبکہ اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن اور عامر خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دھر میندر کی ایک ماہ کے اندر دوسری بڑی طبی ایمرجنسی تھی، جس کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہوگئی۔
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر نے تحریری نوٹ شیئر کرتے لیجنڈ اداکار میندر کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا, جس میں انہوں نے لکھا کہ دھر میندر ایک دور کا اختتام ہیں، ایک عظیم میگا اسٹار اور مین اسٹریم سینما میں ہیرو کی حقیقی تصویر تھے۔ دھرمندر نہ صرف ایک شاندار اداکار تھے بلکہ بہترین انسان بھی تھے، جنہیں انڈسٹری میں سب نے بے پناہ محبت اور احترام سے دیکھا۔

دھرمندر نے اپنے فلمی کیریئر میں سیکڑوں فلموں میں کام کیا اور اُنہیں ’ہی مین آف انڈین سنیما‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ فلمی دنیا، مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار میندر کو اپنی کلاسک فلموں، شاندار اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائے گا۔