عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر 34 سالہ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

  عماد وسیم نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

  عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔