چائے کے ڈھابے پر لڑکے کی خاطر دو خواتین گتھم گتھا،ویڈیو وائرل

چائے کے ڈھابے پر لڑکے کی خاطر دو خواتین گتھم گتھا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں سڑک کنارے چائے کے ڈھابے پر دو خواتین کا لڑکے کی خاطر آپس میں گتھم گتھا ہو کر لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 وائرل ویڈیو میں دو خواتین کو  آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون دوسری پردُکان میں موجود کرسیاں اور اسٹول پھینک رہی ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اس منظر کو موبائل فون سے نہ صرف ریکارڈ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر شئیربھی کر ڈالا۔

ایک خاتون صارف نے مرد حضرات سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب بھی دو لڑکیاں یا عورتیں لڑ رہی ہوں تو میں تمام مردوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مداخلت نہ کریں‘۔ ایک صارف نے اس کو ’کیٹ فائٹ‘ کہہ ڈالا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کافی بدل گیا ہے گورکھپور، لڑکیاں ایک دوسرے سے لڑکے کے پیچھے لڑ رہی ہیں‘۔ وہی دوسرے صارف کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ ’بھائی یہ کون لڑکیاں ہوتی ہے جو لڑکوں کے لئے مار پیٹ کر لیتی ہیں آپس میں؟‘