سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں المناک حادثےنے ہر حساس دل کو لہولہان کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکس پر بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں، وطن کےمحافظوں کا خون بہانا پاکستان کی سالمیت پروار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہرسوگوار خاندان کیساتھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محافظوں اوربےگناہ شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداءکوجوارِرحمت میں جگہ دے ۔ زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔