سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 11 بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ۔