سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ۔ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔
سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔