ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے 55ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
فائنل مقابلے میں پاکستان نیوی نے سخت مقابلہ کیا، تاہم ایئر فورس کی مضبوط کھیل اور بہتر حکمت عملی کے باعث اسے سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےپاکستان آرمی کو 1-3 سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔