ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھنڈر سٹارم کی اطلاع سٹی42 نے  پانچ دن پہلے دی تھی

Thunderstorm forecast, early warning, natural disaster, city42 lahore weather forecast,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں آج آنے والے طوفان کی پیشین گوئی سٹی42 نے موسم کے سرکاری ادارہ پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ سے بہت پہلے 18 مئی کی شب ہی  کر دی تھی۔ 

سٹی42  فورکاسٹ میں بتایا گیا تھا کہ   تھنڈر سٹارم کلاؤڈ پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ پورے ہفتہ کے موسم کی اس فورکاسٹ میں بتایا گیا تھا کہ  لاہور میں جمعہ کو تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے۔  یہ طوفان فورکاسٹ میں تخمینہ لگائے گئے وقت سے ایک دن بعد لاہور پہنچا اور آج اس نے  لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کافی تباہی مچائی۔ 

لاہور میں تھنڈر سٹارم سے کئی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم بیشتر علاقوں میں یہ ڈسٹ سٹارم کی شکل میں تباہی مچاتا رہا۔ گھروں، تجارتی پلازوں اور  کارخانوں کی چھتوں پر نصب کی گئی سینکڑوں سولر پلیٹیں اکھڑ گئیں، بہت سے درخت ٹوٹے اور کئی سڑکوں پر نصب بورڈ اکھڑ کر گر گئے۔ مال روڈ پر لاہور زو کے گیٹ پر ایک درخت گرنے سے وہاں موجود گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ گئیں۔

 قذافی سٹیڈیم میں تھنڈر سٹارم سے نئی تعمیرات تو محفوظ رہیں البتہ  کچھ فلڈ لائٹس کے اونچے  بورڈوں  کو نقصان ہوا اور، کچھ نیٹ وغیرہ اکھڑ گئے۔ قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل سے پہلے ہونے والا پریکٹس میچ  روک کر منسوخ کر دیا گیا۔