ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھنڈر سٹارم کب آئے گا، گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی،پورے ہفتے کی فورکاسٹ

 City42, Scorching heat, Lahore heatwave, City42, The hottest May in history, city42 , Summer Vacations
کیپشن: لاہور میں یہ مئی گزشتہ سالوں کے مئی کے مہینوں سے بہت مختلف، بہت زیادہ گرم مئی ہے، اربابِ اختیار اس مئی کی غیر معمولی ھرمی کے تین ہفتے بھگت چکنے کے بعد بھی یہ فیصلہ کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں کہ یکم جون کو کی جانے والی گرمیوں کی چھٹیاں ابھی کیوں نہ کر دی جائیں۔ گرمیوں کی چھٹیاں گرمی سے بچانے کے لئے دی جاتی ہیں تو گرمی کو تو آئے ہوئے ڈیڑھ مہینہ ہو چکا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت :  پاکستان میں بارش برسانے والے تھنڈر سٹارم کلاؤڈ آ چکے ہیں، آج خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانِ باد و باراں آئے، شمالی پنجاب میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش ہو گئی لیکن لاہور میں بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

کل  19 مئی کو لاہور میں ایک اور گرم دن ہو گا۔ آسمان پر باد ل آئیں گے لیکن تب بھی شدید گرمی پڑے گی۔ شام کے وقت ہوا چلے گی جو مڈ نائٹ کے بعد تک چلتی رہے گی لیکن آسمان صاف ہو جائے گا اور پرسوں منگل  20 مئی ایک اور گرم ترین دن ہو گا جب ٹمپریچر  42 ڈگری سیلسئیس تک بڑھے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

بدھ 21 مئی ایک اور گرم دن ہو گا جب ٹمپریچر منگل سے بھی کچھ زیادہ ہو گا، تھرمامیٹر  میں پارہ   دوپہر کے وقت  43 ڈگری سیلسئیس تک جا سکتا ہے بلکہ اس سے  بھی کچھ زیادہ۔

جمعرات 22 مئی کو لاہور کے شہریوں  کو ایک اور گرم دن بھگتنا پڑے گا۔  تاہم یہ دن بدھ سے قدرے بہتر ہو گا۔ آسمان صاف رہے گا لیکن شام کو یا رات کو کسی وقت بادل آنا شروع ہو جائیں گے۔

جمعہ کی شام تھنڈر سٹارم آئے گا

جمعہ  23 مئی کو موسم کے غیر سرکاری ماہرین کے مطابق جمعہ کی شام کو تھنڈر سٹارم کا موہوم امکان ہے، اس تھڈر سٹارم سے  اگر بارش ہوئی تو تھوڑے وقت کے لئے معمولی ہو گی۔ تاہم ٹمپریچر کسی حد تک گر جائے گا۔ ماحول میں حدت رات بھر کے  لئے کم ہو گی اور ہفتہ کا دن ایک اور گرم دن ہو گا جب ٹمپریچر 41 ڈگری سیلسئیس تک رہے گا۔

ہفتے کے بعد

ہفتے کے بعد اتوار، پیر اور منگل مہینے کے گرم ترین دن ہوں گے۔ 

منگل  25 مئی کو ٹمپرریچر  45 ڈگری سیلسئیس تک جائے گا، مئی کے مہینے میں یہ ٹمپریچر  ناقابلِ برداشت شمار ہوتا ہے۔ دن کا آغاز لو سے ہو گا جو سورج ڈھلنے کے بعد بھی محسوس ہو گا۔ رات کا ٹمپریچر بھی ایک ڈگر سیلسئیس بڑھ کر  28  سے 29 ڈگری تک ہو جائے گا یعنی رات کے وقت جو سکھ کا سانس آجاتا ہے وہ بھی مشکل ہو جائے گا۔

بدھ   26 مئی کو  مئی کا تب تک گرم ترین دن  ہو گا، ٹمپریچر  46 ڈگری تک بڑھے گا لیکن محسوس اس سے زیادہ ہو گا۔ رات کے وقت آخرِ شب ٹمپریچر  31 ڈگری ہو گا جو  گرمی کا تاثر بھی دے گا اور نئے دن کا ٹمپریچر گزرے دن سے بھی کچھ اوپر لے جانے کا سبب بنے گا۔

جمعرات  27 مئی کو لاہور کے شہریوں کو شدید گرمی کا ایک اور دن دیکھنا پرے گا۔ لو کے تھپیڑے گھروں سے باہر نکلنے والوں کو  واپس جا کر گھروں میں دبک جانے پر مجبور کرین گے۔

سکولوں کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں

کل  19 مئی سے دن کا ٹمپریچر  40/41 ڈگری سیلسئیس سے شروع  ہو گا اور مئی کے باقی سارے دن ٹمپریچر بڑھتا ہی جائے گا۔ اس قیامت کی گرمی میں بچے جوان بوڑھے سبھی گرم کمروں اور کمروں سے باہر زیادہ گرم ماحول میں  ہیٹ سٹروک اور ڈائریکٹ دھوپ مین رہنے کی صورت میں سن سٹروک کے خطرے سے دوچار ہوں گے۔

پنجاب کی حکومت پہلے عندیہ دے چکی ہے کہ اگر "گرمی زیادہ بڑھی تو۔۔۔" سکولوں میں چھٹیاں معمول کے یکم جون کے شیڈول سے ایک ہفتہ پہلے کر دی جائیں گی۔

سرِ دست یہ معلوم نہیں کہ پنجاب کی حکومت کے فیصلہ ساز  "زیادہ گرمی" کسے سمجھتے ہیں۔ عام لہوریوں کے لئے  41-42 ڈگری سیلسئیس شدید گرم موسم ہی ہوتا ہے۔

شہریوں کو توقع ہے کہ حکومت آئندہ دو تین روز میں کم از کم سکولوں کی حد تک گرمیوں کی چھٹیاں کر دے گی۔

Caption  مئی کے آخری دن تک سکول کھلے رکھنا  پنجاب میں روایت ہے لیکن ایسا گرم مئی پنجاب میں پہلے کبھی نہیں آیا جیسا یہ  2025 کا مئی ہے۔ جب کہ پنجاب میں چھتری کا کلچر بھی نہیں ہے، ایسی شدید گرمی میں بچوں کو محض روایتاً سکول بھیجتے جانا ظلم کے زمرہ میں آتا ہے۔