ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ہندی، پنجابی فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

مکول دیو نے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا، اور "سن آف سردار"، "آر. راجکمار" اور "یملہ پگلا دیوانہ" جیسی مشہور فلموں میں شاندار اداکاری کی،  ان کی فنی صلاحیت اور کرداروں میں گہرائی نے انہیں ہر عمر کے ناظرین میں مقبول بنایا۔

مکول دیو نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ وہ اداکار راہول دیو کے بھائی بھی تھے، ان کے انتقال کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

فلمی اور ٹیلی ویژن حلقوں سے وابستہ شخصیات، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مکول دیو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔