ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی جائیداد فروحت کرنے کی کارروائی کے خلاف کیس 27 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی جائیداد فروحت کرنے کی کارروائی کے خلاف کیس 27 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی جائیداد فروحت کرنے کی کارروائی کے خلاف کیس 27 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ، دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کی درخواست 27 مئی کو سنے گا ، درخواستگزارنے احتساب عدالت کی جانب سے پٹشنر کی جائیداد فروخت کرنے ، اس کی ضمانت منسوخی کیلئے نوٹس جاری کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواستگزاروقار احمد خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک اور علی سبطین فضلی پیش ہوں گے، گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی نے نیب کے تمام کیسز ڈویژن بنچ کے رُوبُرو لگانے کے احکامات جاری کیے تھے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer