ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس میں کامیابی کامشن، ارشد ندیم کی صوبائی وزیر کھیل سے ملاقات

پیرس اولمپکس میں کامیابی کامشن، ارشد ندیم کی صوبائی وزیر کھیل سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کی صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات ہوئی، جس میں فیصل ایوب کھوکھر نے ارشد ندیم کو تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی سٹار اتھلیٹ اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات ،،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں ارشد ندیم نے صوبائی وزیر کھیل کو اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا، وزیر کھیل پنجاب نے ارشد ندیم کو اولمپکس تیاری کے لئے ہرممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم پاکستان کی شان ہیں انشاءاللہ ارشد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔ ارشدندیم کی صورت میں دہائیوں بعد پاکستان کے لئے میڈل کی امید جاگی ہے۔میاں چنوں میں ارشد ندیم سٹیڈیم کی تعمیر جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں روانگی سے قبل ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم ان دنوں پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پیرس اولپکس کی تیاری کررہے ہیں۔