ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس یونیورس ، بیٹی کا نام شارٹ لسٹ ہونے پر جویریہ عباسی خوش

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی عنزیلہ عباسی کا نام ٹاپ 21 مس یونیورس پاکستان کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی عنزیلہ عباسی کا نام ٹاپ 21 مس یونیورس پاکستان کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جویریہ عباسی کا فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مس یونیورس پاکستان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کیلئے کہنا تھا  کہ ’میں تمھارے لیے بہت خوش ہوں، مجھے تم پر فخر ہے۔‘

خیال رہے اداکار شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں اپنے شوہر تشفین انصاری کے ہمراہ چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی ہے اور دونوں کی ملاقات 2021 میں ہنزہ میں ہوئی تھی۔