ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر کے سکولوں میں کل سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز

صوبہ بھر کے سکولوں میں کل سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز گیا،اب تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے،آخری روز بچوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو الودع کیا۔

سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔اب تعلیمی ادارے نصابی سرگرمیوں کیلئے دوبار 15 اگست سے کھلیں گے جبکہ حکومتی احکامات کیمطابق 31 مئی تک سکولوں میں صرف پیپرز لینے کی اجازت ہوگی۔آخری روز بچے نے گلے مل کر ایک دوسرے کو الودع کیا۔طلباء کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے،چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کرکے سیر وتفریح اور رشتے داروں کے گھر جائیں گے۔
گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران بچوں کو آرام کرنے کے ساتھ معلوماتی کتابوں کے مطالعہ سے علوم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام سکولوں کی ذمے ہوگا،ایس اوپیز کیخلاف پیپرز لینے اور سکول کھولنے والے اداروں کو بھاری جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔