وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کے ٹیچنگ اسپتال و میڈیکل کالج کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کے ٹیچنگ اسپتال و میڈیکل کالج کا دورہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےگوجرانوالہ کے ٹیچنگ اسپتال و میڈیکل کالج کا دورہ کیا، مختلف وارڈز میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے  مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےآرتھوپیڈک،ایمرجنسی، زچہ و بچہ،ڈائلیسز، آئی سی یو اوردیگر وارڈز کا وزٹ کیا   اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، بعض وارڈز میں اے سی چلنے کے باوجود کولنگ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے  کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی خیریت درافت کرتے ہوئے ، بعض مریضوں کی مفت ادویات نہ ملنے اور پانی کی قلت کی شکایات کا نوٹس لیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو فی الفورشکایات کے ازالے کا حکم دیا اور کہا کہ  مریضوں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی,مریضوں کو ہر صورت مفت ادویات ملنی چاہئیں. محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  اسپتال میں علاج معالجے کے ساتھ دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے.واضح رہے کہ چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری صحت،گوجرانوالہ کے کمشنر،آر پی اواورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔