ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرا کیس سےمتعلق عدالت کابڑاحکم آگیا

دعا زہرا کیس سےمتعلق عدالت کابڑاحکم آگیا
کیپشن: Dua Zahra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو30 مئی کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام صوبوں کی پولیس کولڑکی کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کی بازیابی اور پسند کی شادی کے معاملے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو تمام صوبوں کی پولیس کو ہدایات جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔آئی جی سندھ کامران فضل، پولیس کی تفتیشی ٹیم اور دعا زہرا کے والدین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

آئی جی سندھ نے عدالت سے کہا کہ دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے۔ ہم نے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا ہے معلوم ہوا بچی کو کے پی کے منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ ماڈل کورٹ لاہورنے لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ہم نے بچی کی عمر کے تعین کی درخواست دی تھی مسترد جو ہوگئی۔