ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتا دیا

ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتا دیا
کیپشن: Virat Kohli
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی گلوکار کانام بتادیا,سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کے معروف شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کے مداح نکلے،کوہلی نے ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی صبح کاآغاز کیسے ہوتا ہے،شیئر کی گئی ویڈیو اب تک کافی مقبول ہوچکی ہے،اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں کوہلی کا کہناتھا کہ میرے دن کا آغاز میری بلیک کافی اور خوشگوار میوزک کے ساتھ ہوتا ہے، ویڈیو میں سپیکر دکھائے جس پرنصرت فتح علی کا کلام اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے لگا ہوا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ ہوگئے اور کوہلی کی پسند کو سراہا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد رواں سال کے پہلے ماہ ہوئی تھی،کوہلی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کو مداح کافی پسند کررہے ہیں اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ویرات کوہلی نے انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer