علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا

علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )ٹی وی کی معروف ماڈل اداکارہ علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے ۔دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔علیزے شاہ نے نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے ایک ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی کروائیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں کو بھی کورونا ہوا ہے ۔

دوسری جانب مختلف ماڈلز اور فنکاروں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر خود کو ایک مرتبہ پھر گھروں میں کورنٹائن کر لیا ہے اور کسی بھی شوبز کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے سے کترا رہے ہیں۔

دوسری جانب  معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔

افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ندا یاسر نے لاک ڈااؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔ انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے بھی چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی۔دونوں اداکار پروڈیوسر یاسر کے ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں جو ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر آن آئیر ہے۔علاوہ ازیں اداکار نوید رضا کے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔تاحال اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer