( ملک اشرف ) سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء کی اکثریت لاہور میں عید منائے گی، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان بھی لاہور میں ہی عید منائیں گے۔
اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور وکلاء رہنماوں کی اکثریت لاہور کے مختلف علاقوں میں عید نماز ادا کرے گی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی لاہور میں عید منائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس شکیل الرحمان سمیت دیگر ججز لاہور میں عید منائیں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ، صدر ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگر بار عہدیدار بھی لاہور میں عید منائیں گے۔
چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی رائے ونڈ، سابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری، شفقت محمود چوہان، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر، رہنماء پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک سمیت دیگر وکلاء لاہور میں عید منائیں گے۔