حکومتی ارکین اسمبلی کیلئے پانچ ارب اسی کروڑ روپے کے فنڈز جاری

حکومتی ارکین اسمبلی کیلئے پانچ ارب اسی کروڑ روپے کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام پرحکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے پانچ ارب اسی کروڑ روپے کے مزید فنڈز جاری، لاہورکےاراکین اسمبلی کےحلقوں میں ایک سوپچاس منصوبوں کی تکمیل کے لیےتراسی کروڑ روپےجاری کیے گئے۔

   پنجاب حکومت نےاپنےصوبائی وزرا اورممبرصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈزکا اجرا کیا ہے، اس سے قبل ابتدائی طورپردو ارب روپے سے زائد کے فنڈزجاری کیےگئے تھے، حکومتی اراکان اسمبلی کےحلقوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا مںصوبہ پندرہ ارب روپے میں منظور کیا گیا تھا، جس میں حکومتی اراکین کےحلقوں کے لیے پانچ ارب اسی کروڑ مزید جاری کردیئے گئے ہیں۔

شہرمیں ایک سو پچاس اسکیموں کے لیے تراسی کروڑ تیس لاکھ روپے کا اجرا کیا گیا ہے، اس سے قبل لاہورکےحکومتی ارکان کوبیس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی، حکومتی اراکین اسمبلی کےحلقوں میں ایک ہزارسڑسٹھ اسکیموں کی نشاہدی کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer