اکمل سومرو: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بھٹہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو وظائف دینے کو حاضری سے مشروط کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو اکتیس مئی تک طلباء کا حاضری ریکارڈ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بھٹہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سے مارچ، اپریل اور مئی کی کلاسز کا حاضری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ حاضری ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی ایجوکیشن اتھارٹیز کے خلاف ایکشن ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے اساتذہ کو عید سے پہلےبڑی خوشخبری دے دی
طلباء کے اکاؤنٹس میں پیسوں کی منتقلی حاضری ریکارڈ کے بعد کی جائے گی، جن طلباء کی حاضری 75 فیصد سے کم ہوگی، اُنہیں پیسے نہیں دیے جائیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو آن لائن حاضری ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایات کی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو 31 مئی تک حاضری ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔