ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے اہم ترین شعبہ ایم اینڈ ٹی ایسٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی

لیسکو کے اہم ترین شعبہ ایم اینڈ ٹی ایسٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) لیسکو کے شعبہ ایم اینڈ ٹی ایسٹ آگ بھڑک اٹھی، بجلی چوری میں ملوث صارفین کے میٹرز اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ جب کہ کینال بنک روڈ پر بلیو مارٹ سٹور میں بھی آگ سے سب کچھ جل کرراکھ ہوگیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ شعبہ کے دفتر میکلورڈ روڈ میں آگ لگی، جس کی وجہ سے قیمتی ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔ کمپنی کے اہم ترین شعبہ میں بجلی چوروں کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے، ایم اینڈ ٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوری میں ملوث صارفین کا ریکارڈ مرتب کر کے آپریشن ونگ کو فراہم کرتے ہیں۔ جس کے بعد ڈی ٹیکشن بل وصول کیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہر میں مختلف سرکاری محکمے لیسکوکے چار ارب کے نادہندہ نکلے

آگ لگنے کی وجہ سے بڑے صارفین کے وہ میٹرز جو لیبارٹری رپورٹ کے لئے اتارے گئے تھے جل گئے اور ریکارڈ بھی ضائع ہو گیا۔ ملازمین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کینال بنک روڈ پر بلیو مارٹ میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس نے ساری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ بعدازاں دوگھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مالکان کے مطابق آگ کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔