ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مختلف سرکاری محکمے لیسکوکے چار ارب کے نادہندہ نکلے

شہر میں مختلف سرکاری محکمے لیسکوکے چار ارب کے نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) شہر میں مختلف سرکاری محکمے اورادارے لیسکوکے چار ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے نادہندہ محکموں کے سربراہان کو بلوں کی ادائیگی کے لئے یادہانی مراسلہ بھجوا دیا۔ کروڑوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کوٹ لکھپت جیل کا کنکشن منقطع کر دیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی ادارے ایک ارب11 کروڑ روپے جبکہ پنجاب حکومت کے ادارے  2ارب 91 کروڑ کے ڈیفالٹرہیں۔ دستاویزات کے مطابق واسا کے ذمہ 90 کروڑ، آبپاشی 36 کروڑ، سمن آباد زون کے ذمہ 10 کروڑ، داتا گنج بخش زون 12 کروڑ روپے، راوی زون 9 کروڑ جبکہ شالیمار زون7 کروڑ کا نادہندہ ہے۔

` اسی طرح اقبال ٹاؤن زون اور گلبر گ کےذمہ ،6 6 کروڑ، واہگہ زون اور عزیزبھٹی زون 3، 3 کروڑ، پنجاب جیل 7 کروڑ جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ 8 کروڑ کا ناہندہ ہے۔ پنجاب پولیس 5 کروڑ، پنجاب ہائی وے5 کروڑ، پنجاب یونیورسٹی3 کروڑ، پی ایچ اے3 کروڑ،ایل ڈی اے 2 کروڑ، نشترٹاؤن کے ذمہ 2 کروڑ، سروسزہسپتال2 کروڑ اور ٹیپا ایک کروڑ 87 لاکھ  کا نادہندہ ہے۔

دوسری جانب میوہسپتال کے ذمہ 1کروڑ 80 لاکھ، لاہور رنگ روڈ ایک کروڑ35 لاکھ، سول سیکرٹریٹ ایک کروڑ 14لاکھ، یو ای ٹی ایک کروڑ، پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ 1کروڑ، گنگارام ہسپتال70 لاکھ ، پی آئی سی کے ذمہ 6 لاکھ، اوقاف کے ذمہ42 لاکھ روپے ہیں۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان گرفتاری سے بچ گئے

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی32 لاکھ ، این ایچ اے 4کروڑ روپے، کابینہ سیکرٹریٹ 2 کروڑ جبکہ لیسکو کے ذمہ 2 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کےذمہ 71 لاکھ ،ایس این جی پی ایل کے ذمہ36 لاکھ کے بل واجب الادا ہیں۔

 لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام نادہندہ اداروں کے سربراہوں کو یادہانی کا مراسلہ بھجوادیا ہے، مقررہ تاریخ تک بل جمع نہ کروانے پر کنکشن منقطع کردیئے جائیں۔ لیسکو چیف نے مزید کہا کہ اس سے قبل نادہندگان کوحتمی نوٹس بھیجے گئے تھے تاہم عدم ادائیگی بل پر ایک بار پھر مراسلہ بھجوا گیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: حکومت نے جانے سے پہلے شاہدرہ کے رہائشیوں کو شاندار تحفہ دینے کی ٹھان لی

دوسری جانب لیسکو نے کروڑوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کوٹ لکھپت جیل کا کنکشن منقطع کر دیا۔  لیسکو حکام کے مطابق چھ کروڑ روپے کا بل واجب الادا ہونے کی وجہ سے جیل کا کنکشن منقطع کیا گیا۔