ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان نے 1 سال سے قید امریکی شہری کو رہا کردیا

افغان طالبان نے 1 سال سے قید امریکی شہری کو رہا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغان طالبان نے  ایک سال سے افغانستان میں قید امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہائی دے دی۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے 64 برس کے کوائل کی رہائی ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر کی۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کوائل 20 سال تک افغانستان میں کام کر چکا تھا، رہائی امارات نے ممکن بنائی۔